لاہوریئےبازنہ آئے،ہسپتالوں میں گیسٹرو کےتین ہزار مریض لائےگئے

2 Jul, 2023 | 09:38 PM

عظمت مجید: لاہوریئے عید کے دنوں میں بسیارخوری سے باز نہ آئے ،عید الاضحی کے 3 دن سیکڑوں مریض گیسٹرو، ڈائریا کے باعث ہسپتال جا پہنچے۔ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں معدے کی انفیکشن، ڈائریا کے مریضوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

عید الاضحی کے 3 دن کے دوران سینکڑوں مریض گیسٹرو، ڈائریا کے باعث ہسپتال جا پہنچ۔ے

ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں معدے کی انفیکشن، ڈائریا کے مریضوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
عیدالاضحی کے پہلے 3 روز شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 3ہزار کے قریب مریض رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق میو ہسپتال میں 780 سے زائد مریض گیسٹرو، ڈائریا اور پیٹ درد کے باعث داخل ہوئے،سروسز ہسپتال میں 700 کے قریب گیسٹرو سے مریض آئے جس میں 300 بچے بھی شامل ہیں اسی طرح جناح ہسپتال میں تقریباً 500 جبکہ جنرل 200 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ گنگارام اور میاں منشی ہسپتال میں بھی 300 کے قریب مریض رپورٹ ہوئے۔اس حوالے سے طبی ماہرین نے کہا کہ معدے و جگر کے مریض جلدی عیدالاضحیٰ کا گوشت کھانے سے متاثر ہوتے ہیں۔ عید کا گوشت سبزیوں کے ساتھ کھائیں جبکہ سو گرام سے زیادہ گوشت نہ کھائیں اور دہی، لیموں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں.

مزیدخبریں