ویب ڈیسک: اوور ایٹنگ سے فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے شعبہ میڈیکل ایمرجنسی میں1600سے زائد گیسٹرو کے مریض داخل ہو گئے۔
الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ گیسٹرو زیادہ گوشت کھانے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے سے ہوتا ہے، ہاف کوکڈ فوڈ بھی گیسٹرو کا باعث بنتی ہے، میڈیکل ایمرجنسی میں دن میں 50 فی صد مریض گیسٹرو کے داخل ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر عاصم کا مزید کہنا ہے کہ دن میں 200 سے زائد مریض اوور ایٹنگ کے سبب گیسٹرو کا شکار ہو کر ہسپتال آرہے ہیں۔