ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگی ترین شادی’دلہن کو 4 کلو سونا، دلہا کو ساڑھے 6 کروڑ کی سلامی

مہنگی ترین شادی’دلہن کو 4 کلو سونا، دلہا کو ساڑھے 6 کروڑ کی سلامی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ میں ہونے والی مہنگی ترین شادی نے تمام حدوں کو پار کردیا۔

العربیہ کی ایک رپورٹ میں ترک اخبار ’ زمان ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ترکیہ کی معروف کاروباری شخصیت آدم دورماز اور سوزدار یگیزار نے اپنی شادی پر بے دریغ خرچ کرتے ہوئے شاہانہ شادی کی ایک نئی روایت قائم کی۔

 رپورٹ کے مطابق آدم دورماز اور سوزدار یگیزار کا تعلق ترکیہ کے امیر ارتوشی قبیلے سے ہے، دونوں کی شادی میں عراق ، ایران ، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ سمیت ترکیہ سے 5 ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں دلہن کو 4 کلو سونے سے تیار مختلف طرز کے زیورات چڑھائے گئے دوسری جانب دلہا کو 6 ملین ترکیہ لیرہ (ساڑھے 6 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی سلامی دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہانہ شادی کے مہمانوں کی تواضع بھی شاہانہ مینیو سے کی گئی مہمانوں کے کھانے کیلئے100 بکریاں ذبح کی گئیں ، کھانے کے مینیو کے طور پر مہمانوں کو چاول، زاتزکی اور مٹھائیاں پیش کی گئیں۔ 

دوسری جانب تقریب میں مقامی فنکاروں کی جانب سے ترکیہ اور کرد گانوں کے ساتھ رقص کے بعد جیولری پارٹی کا انعقاد بھی کیا گیا تھاتاہم شادی پر اتنا بے دریغ خرچ سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا اور صارفین نے ترک جوڑے کو شادی پر کئے جانے والے بے جا خرچ پر تنقید کا نشانہ بنایا۔