(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس اور میکسیکو میں شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کے باعث 125 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زیادہ افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔
امریکا کی ریاست ٹیکساس اور میکسیکو میں شیدید گرمی اور ہیٹ ویوز چلنے کے باعث 125 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مختلف بیماریوں میں مبتلہ ہونے والے 50 سے زاہد افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امریکا میں شدید گرمی جانیں لینے لگی ہے، ریاست میکسیکو میں 112 اور ریاست ٹیکساس میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید گرمی اور ہیٹ ویوز سے ہونے والی اموات امریکی ریاست ٹیکساس اور میکسیکو کی سرحد کے قریب والے علاقوں میں ہوئی ہیں جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ درجہ حرارت کے بڑھتے ہی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو حفاظتی انتظامات کیے بغیر گھروں سے باہر نکلنے سے منع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ہیٹ ویوز اور شدید گرمی کے باعث سڑکوں پر دراڑیں پڑھ گئیں، متعدد نوجوان اور بزرگ گرمی اور حبس کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے، جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، مختلف بیماریوں میں مبتلہ ہونے والوں میں اکثریت 55 سال سے زاہد عمر کے لوگوں کی ہے۔