ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جناح ہسپتال آمد،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی زیر علاج کانسٹیبل ندیم کی خیریت دریافت کی۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل ایم ایس جناح ہسپتال کو غازی کانسٹیبل ندیم کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔
انہوں نےکانسٹیبل ندیم کی والدہ اور اہلخانہ سے گفتگو کی اور انہیں زخمی سپاہی کے علاج میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈاکٹر عثمان انورر نے کہا شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوارن زخمی ہونے والے غازی افسران و اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔