ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر شہزاد فاروق رانا کریں گے۔
عدالتی احکامات پر بورڈ کےمستقل سربراہ کا انتخابی عمل روک دیا گیا تھا، آئین کے تحت اختیارات اس وقت الیکشن کمشنر شہزاد فاروق رانا کے پاس ہیں، وہ ڈربن میں 10 سے 13 جولائی تک ہونے والی آئی سی سی میٹنگز میں ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ معاونت کیلئے پی سی بی کے ایک یا دو عہدیدار بھی ان کے ہمراہ ڈربن جائیں گے۔
آئی سی سی کی اس اہم میٹنگ بھارت میں رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ورلڈکپ کے معاملات زیر غور آئیں گے، آئندہ سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کیلیے انفرا اسٹرکچر پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
پی سی بی حکام میٹنگز کے دوران غیر رسمی ملاقاتوں میں ایشیاکپ کے معاملات پر بھی گفتگو کریں گے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ایونٹ میں پاکستان میں رکھے گئے میچوں کی تعداد بڑھانے پر بھی بات کی جائے گی۔