ویب ڈیسک: نائلہ کیانی دنیا کی خطرناک ترینن چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔
نائلہ کیانی آج صبح دس بج کر 18 منٹ پر نانگا پربت کے ٹاپ پر پہنچیں،8,126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے لیکن اسے کوہ پیماوں کے لئے دنیا کی سب سے خطرناک چوٹی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس تک پہنچنے کا راستہ انتہائی خطرناک ہے۔
نائلہ کیانی آٹھ ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ نائلہ کیانی اس سے قبل جی ون، جی ٹو ، کے ٹو، ماؤنٹ ایوریسٹ، اناپورنا اور لوٹسے بھی سر کرچکی ہیں۔
نائلہ کے سمٹ کرنے کے کچھ دیر بعد ایک اور پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ نے بھی نانگا پربت سر کرلیا، ثمینہ اس سے قبل ایوریسٹ اور کے ٹو بھی سر کرچکی ہیں۔ دونوںخواتین کے ساتھ کئی پاکستانی کوہ پیما مردوں نے بھی آج نانگا پربت سر کیا ہے۔
ثمینہ کے ساتھ پاکستان کے رضوان داد نے بھی نانگا پربت سر کیا، عید محمد ، وقار علی ، احمد بیگ ،لیاقت کریم اور سعید کریم بغیر مصنوعی آکسیجن کے 11 بج کر چالیس منٹ پر نانگا پربت ٹاپ پر پہنچے جبکہ واجد علی نگری نے 11 بج کر پچاس منٹ پر نانگا پربت کو سمٹ کیا۔
متعدد غیر ملکی کوہ پیماؤں نے بھی آج نانگا پربت کو سر کیا ہے۔