عید کی چھٹیاں؛ ٹریفک حادثات میں 45 اموات، ڈوبنے سے 28 افراد جاں بحق

2 Jul, 2023 | 03:13 PM

عرفان ملک: پنجاب میں عید کی چھٹیوں کے دوران  22725 ایمرجنسیز پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو سروس پنجاب کے ترجمان کے مطابق  روڈ ایکسیڈنٹ میں 45 اور ڈراوننگ ایمرجنسیز میں 28 اموات رپورٹ ہوئیں.
 سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا ایکسیڈنٹ اور ڈوبنے کے واقعات میں اموات پہ اظہار تشویش کیا۔

ریسکیو1122 کے ترجمان کے مطابق عید کی تین چھٹیوں کے دوران  پنجاب بھر میں 6460 روڈ ایکسیڈنٹ اور 12693 میڈیکل ایمرجنسیز پہ ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔

صوبے میں ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اور پیشہ ورانہ نگہداشت فراہم کرنے کے لئےعید کے دنوں میں تقریباً 15,000 ریسکیورز کو تین شفٹوں میں 1,304 اہم مقامات پر تعینات کیا گیا  تھا۔یہ ریسکیورز پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹر بائیک ریسکیو سروس کے 652 اہم پوائنٹس، 492 ایمرجنسی ایمبولینسز، 125 فائر وہیکلز اور 35 ریسکیو وہیکلز پر اپنے فرائض سرانجامدیتے رہے۔ اسی طرح 431 خصوصی ریسکیو ٹیمیں بھی عید کی نماز کے بڑے مقامات پر تعینات کی گئیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ایمرجنسی کور فراہم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں