دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ

2 Jul, 2023 | 01:51 PM

ویب ڈیسک: ڈیری مافیا نے کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے کا غیر قانونی اضافہ کر دیا، شہر میں دودھ 230 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا۔

شہری انتظامیہ اور صوبائی حکومت دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے پر عمل درآمد میں ناکام ہوگئے۔دودھ کی سرکاری اور غیر قانونی قیمت کا فرق بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ڈیری مافیا ایک لیٹر دودھ پر 50 روپے کا غیرقانونی منافع کما رہا ہے۔

 ڈیری سیکٹر کے مطابق ہول سیلرز اور ڈیری فارمرز پر مشتمل مافیا یومیہ 50 لاکھ لیٹر کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کا غیرقانونی منافع ہڑپ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں