ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں صفائی کا انتظام، ایل ڈبلیوایم سی بازی لے گیا

LMC, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: عید قربان پر لاہور میں صفائی کا بہترین انتظام، کارکردگی میں ایل ڈبلیو ایم سی تمام ویسٹ کمپنیوں پر بازی لے گیا، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کو خصوصی شاباش دی۔

محکمہ بلدیات نے عید کے تینوں روز کی رپورٹ جاری کر دی۔عید کے پہلے روز 76 ہزار ٹن دوسرے روز 70 ہزار ٹن جبکہ تیسرے روز 40 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ کامیاب صفائی آپریشن پر ہمارے ورکرز شاباش اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگا کر ماحول کو تعفن سے پاک رکھا گیا، اس آپریشن میں محکمہ بلدیات نے 6 ہزار اضافی مشینری اور 8 ہزار اضافی ورکرز تعینات کیے۔

سیکرٹری بلدیات کے مطابق عید کے تینوں روز 31 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن کو حل کرنے کی شرح 100 فیصد رہی۔

پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ آلائشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کیلئے 812 نئی ڈمپنگ سائٹس بنائی گئیں تھیں ۔