شعیب ملک سے قبل ثانیہ کی پہلی محبت کون؟ ٹینس سٹار نے راز سے پردہ اٹھا دیا

2 Jul, 2022 | 10:22 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ہندوستان کی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے مایہ ناز بلے باز شعیب ملک کی جوڑی کو ایک کامیاب جوڑی تصور کیا جاتا ہے ۔ دونوں ہمیشہ میڈیا کی شہہ سرخیوں میں رہتے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار نے شادی کے برسوں بعد اہم راز سے پردہ اٹھا دیا،   ثانیہ مرزا کی ٹینس سے وابستگی اورمحبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،وہ ہمیشہ ہی ٹینس سے وابستگی کی مثالیں دیتی رہتی ہیں ۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ٹینس کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ٹینس ہمیشہ میری پہلی محبت رہی ہے،ویڈیو کو لوگ بہت پسندکررہے ہیں اور طرح طرح کے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ”ملک بھائی کے بارے میں کیا خیال ہے “؟

مزیدخبریں