چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا دبنگ فیصلہ

2 Jul, 2022 | 10:03 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں،زرداری اور شہباز شریف کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں، آصف زرداری نے حسین حقانی کے ذریعے امریکی سپہ سالار کو پیغام دیا کہ مجھے بچا لو،قوم امریکا کی سازش اور انہیں قبول نہیں کرتی۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کبھی نہیں سوچا کہ باہر کا پاسپورٹ لے لوں،پاکستان کے علاوہ کہیں اور رہنے کا سوچا بھی نہیں،امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں،زرداری اور شہباز شریف کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں،روپیہ گرتا ہے تو ان کی دولت بڑھتی ہے کیونکہ ان کے اثاثے ڈالرز میں ہیں، آصف زرداری نے حسین حقانی کے ذریعے امریکی سپہ سالار کو پیغام دیا کہ مجھے بچا لو۔

انہوں نے مودی کو شادی پر بلایا تھا،نواز شریف نے مودی کو شادی پر بلایا تھا،اگر پاکستان نیچے جاتا ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ،اگر یہ 25 مئی کو پولیس چھاپے نہ مارتی تو ایسا ہی عوام کا سمندر نےاسلام آباد آنا تھا،عوام نے صرف ایک ہی نعرہ لگانا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور،قوم امریکا کی سازش اور انہیں قبول نہیں کرتی،انہوں نے ہمیں پرامن احتجاج نہیں کرنے دیا۔

آج صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک میں لوگ جمع ہوئے ہیں،قوم پیغام دے رہی ہے کہ ابھی بھی وقت ہے ملک کو بچا لو،میرے والدین ایک غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے،آزاد قومیں ہی بڑا کام کرتی ہیں، آصف زرداری نے 50، نواز شریف نے 20 بیرون ملک دورے کئے۔

اسلام آباد اورراولپنڈی کی تاریخ میں عوام کا ایسا سمندر کبھی نہیں دیکھا،انگریزوں کی غلامی سے آزادی کے لئے پاکستان بنا تھا،اگر امریکیوں کی غلامی کرنی تھی تو پھر آزادی کی جنگ کیوں لڑی،امریکیوں کے غلاموں کو یہ قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی،ایک کہتا ہے ہم بھکاری ہیں اس لئے امریکہ کی غلامی کرتے ہیں،ایک کہتا ہے ہم بھکاری ہیں دوسرا کہتا ہے ہم وینٹی لیٹر پر ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھا کہ 30سال یہ دو خاندانوں کی پاکستان میں حکمرانی رہی ہے،مجھے پتہ تھا لوگوں میں اپنی پولیس اور رینجرز کےخلاف غصہ تھا،میر جعفر اور میر صادق نے مل کر سازش کی،امریکی سازش کے تحت 22کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو ہٹایا گیا،میں ملکی اداروں کےخلاف جنگ کرنے یا نقصان کرانے نہیں نکلا تھا،میرے بیرون ملک محلات، جائیدادیں یا کاروبار نہیں ہے.

  چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ آج میرا مرنا جینا پاکستان میں ہے،مجھے پتہ تھا اس دن شام کو بھی یوں ہی عوام کا سمندر آنا تھا، عورتوں اور بچوں پر جس طرح ظلم ہو امعلوم تھا انتشار پھیلے گا،میں نے فیصلہ کیا قوم بھی میری ہے اور پولیس و رینجرز بھی میری ہے،میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا تھا۔

مزیدخبریں