ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹرینجر تھنگز کا نیٹفلیکس پر حملہ

سٹرینجر تھنگز کا نیٹفلیکس پر حملہ
کیپشن: stranger things 4 crashes netflix
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیٹفلیکس کی معروف ترین سیریز سٹرینجر تھنگز 4 کا دوسرا والیم یکم جولائی کو ریلیز کیا گیا جس کا لوگوں کو بہت بے صبری سے انتظار تھا۔

لوگ اپنی اپنی سکرینیں کھول کر انتظار میں بیٹھے تھے جس کی وجہ سے نیٹفلیکس کے سرور پر بہت زیادہ ٹریفک کا دباؤ پڑ گیا اور وہ کریش کر گیا۔ نیٹفلیکس چلنے سے قاصر ہو گیا اور تمام کے تمام انتظار میں بیٹھے لوگ سوشل میڈیا پر  نیٹفلیکس  پر تنقید  کرنے لگے۔

ایک شخص نے کمنٹ میں پوچھا کہ کیا کسی اور کا نیٹفلیکس بند ہوا ہے؟ مجھے لگتا ہے کہ بہت لوگ وولیوم 2 کے منتظر ہیں۔ ایک شخص نے کہا کہ میں نے نئے سال کی طرح ایک ایک سیکنڈ نیٹفلیکس کریش ہونے کی لیئے نہیں گنا تھا۔

سٹرینجر تھنگز کے مداحوں میں جوش کے ساتھ ساتھ ایک فکر کی لہر بھی دوڑتی نظر آئی کیونکہ اس سیزن کا اختمام کچھ اندھیر، بد صورت اور دل دہلا دینے والا ہے۔ یہ بات شو کے پروڈیوسر نے ورآئٹی میگزین سے کہی تھی کہ میں کہنا نہیں چاہتا لیکن میں تمام کرداروں کے وولیوم 2 میں جانے کے لیئے تھوڑا فکر مند ہوں۔ راس ڈفر نے بتایا کہ سٹرینجر تھنگس 5 آئے جلد آئی گی لیکن اس حوالے سے  ابھی تک کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ۔