(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے کارکن کا سعودیہ میں انتقال ہوگیا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر پارٹی کی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے اہم کارکن کے انتقال پر وزیراعظم شہباز نے ٹویٹ سعودیہ مقیم مسلم لیگ کے کارکن مدثر سلطان عرف عصمی ملک کی وفات پر اظہار تعزیت کرتےہوئے لکھا کہ "مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری مدثر سلطان ( عصمی ملک) کا سعودیہ میں انتقال ہو گیا ہے۔ اللہ پاک جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ جماعت کا قیمتی اثاثہ تھے۔ اوران کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے لئے پاکستانی سفارتخانے کوہدایت جاری کردی ہیں.
مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری مدثر سلطان @Asmi_Malik_ کا سعودیہ میں انتقال ہو گیا ہے۔ اللہ پاک جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 2, 2022
ان کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے لئے پاکستانی سفارتخانے کوہدایت جاری کردی ہیں pic.twitter.com/Eiisq5VQIo
مریم نواز نے بھی ٹویٹ کرتے پارٹی کارکن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور لکھا کہ'وہ نواز شریف سے محبت کرتے تھے اور ان کے ساتھ رہے، پارٹی کے ساتھ برے وقت میں بھی کھڑے رہے، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کوئی قریبی فیملی کافرد ہمیں چھوڑ گیا ہے، اللہ پاک انہیں جنت میں جگہ عطا فرئے۔
Extremely saddened and shocked to learn of Asim Malik’s sudden death. He was MNS lover & stood by him & the party through the worst of times. It feels like a close family member has left us. May Allah SWT grant him the highest ranks in Jannah. Ameen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 2, 2022
خواجہ سعد رفیق نے بھی عصمی ملک کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔