ویب ڈیسک: بھارت شہری نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں چیونٹیوں کو سونے کی چین لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
آپ نے بندروں، طوطوں اور مختلف جانوروں کی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں وہ انسانوں کی چیزیں لے بھاگتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو دکھا رہے ہیں ایسی چیونٹیاں جو سونے کی چین ہی اٹھا کر چلتی بنیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی انڈین فاریسٹ سروس کے ملازم سوسانتا نندا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں 50 سے زائد چیونٹیوں کو سونے کی بھاری بھرکم چین لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوسانتا نندا نے شیئر کردہ ویڈیو پر لکھا کہ سونے کے چھوٹے اسمگلر، انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کے کس سیکشن کے تحت انہیں پکڑا جاسکتا ہے؟