(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کردیئے۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق 10 ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں جو جولائی،اگست اور ستمبر کے لیے ہیں۔
جولائی کے لیے 2، اگست کے لیے 5 اور ستمبر کے لیے 3 کارگوز منگوانے کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جبکہ بولیوں کی آخری تاریخ 7 جولائی ہے۔