ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوکرانی کو ڈانٹنےپر اداکارہ نادیہ حسین کا بیان سامنے آگیا، ویڈیو وائرل

نوکرانی کو ڈانٹنےپر اداکارہ نادیہ حسین کا بیان سامنے آگیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: Model Nadia Hussain video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا نوکرانی کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیل کےمطابق نادیہ حسین کاکہناہے کہ میری ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں میں ایک ماسی کو ڈانٹ رہی ہوں،ان کاکہناتھا کہ میں بتانا چاہتی ہوں کہ یہ ایک پیڈکمپین تھی اور یہ برانڈکونسا ہے یہ وقت کیساتھ آپ کے سامنے آئے گا۔

ان کاکہناتھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اپنے ملازموں یا سٹاف کو ڈانٹنے میں کوئی مسئلہ ہے،خاص طور پر ایک ایسی غفلت پر جوبجلی کا خطرہ بن سکتا ہے ۔

اداکارہ کاکہناتھا کہ مجھے تو ایسی چیزوں سے بڑا ڈر لگتا ہے،یہ بہت اہم ہے کہ لاپرواہی نہ ہواوراگر سٹاف کوئی لاپرواہی کرتا ہے تو میں ضرور ڈانٹتی ہوں تاہم ہر شخص کچھ نہ کچھ باخبر رہے،نادیہ حسین نے کہاکہ آگے مزید کیا پیغام دیا جاتا ہے اورآخر یہ چکر کیا چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی نوکرانی کو ڈانٹ رہی ہیں،اداکارہ نوکرانی کو موبائل استعمال کرنے سے روک رہی، نادیہ حسین نے غصے میں آگ بگولا ہوتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل تم نہیں دیتی ۔

اداکارہ نے اپنی ملازمہ کو مزید کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ تم موبائل استعمال کرتی ہو اس سے کوئی نقصان نہ ہوجائے، بجلی کے سوئچ میں کرنٹ آنے پر نوکرانی مین شوئچ کو بند نہیں کرسکی جس پر اداکارہ نے اپنی نوکرانی کی کلاس لی، اداکارہ کی یہ ویڈیو کسی دوسرے ملازم نے بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ چلا کرکہہ رہی ہیں کہ جب بھی بجلی جھٹکے مارے تم مین سوئچ بند کیاکرو گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer