جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والوں کیلئے شکنجہ تیار

2 Jul, 2021 | 07:16 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔ جھوٹ بول کرمخالفین کےخلاف مقدمات کا اندراج کرنےوالےنہیں بچیں گے ۔ پولیس نےقانون سازی  کیلئےسفارشات حکومت کو بھجوا دیں ۔
  تفصیلات کے مطابق  مخالفین  کو جھوٹی ایف آئی آرز کے ذریعے مقدمات میں پھنسانے والے عناصرکے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا۔ پولیس کی سفارشات پر حکومت نے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا ۔ جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والے کو ایک سال قید سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس ریکارڈ کےمطابق تھانوں میں درج  کیے جانےوالے54 فیصد مقدمات  تفتیش کےبعدجھوٹے ثابت ہوتے ہیں اور جھوٹے مقدمات سےپولیس اور عدالتوں کاقیمتی وقت اوروسائل کا ضیاع ہو تےتھے۔

پولیس حکام کے مطابق قانون سازی کے حوالے صوبائی وزارت قانون میں فیصلہ کن رابطے شروع ہو چکے ہیں اور آئندہ کچھ عرصے میں قانون سازی کر کے اس پر عملدرآمد کروایا جائے گا ۔ پولیس کے مطابق اس سے پہلے جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف صرف قلندرے بنا کر عدالت بھجوائے جاتے تھے تاہم اب اس جرم کو قابل دست اندازی جرم بنایا جائے گا تاکہ جھوٹی درخواستیں دینے والے اس جرم سے باز رہیں۔
 

مزیدخبریں