ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلا واٹرمانیٹرنگ سسٹم آویزاں کرنے کا فیصلہ۔۔۔

پہلا واٹرمانیٹرنگ سسٹم آویزاں کرنے کا فیصلہ۔۔۔
کیپشن: water quality monitoring system
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے پانی کی آلودگی چانجنے کیلئےپہلےواٹرمانیٹرنگ سسٹم آویزاں کرنے فیصلہ، پانی میں آلودگی جانچنے کے لیے کروڑوں مالیت کے واٹر مانیٹرنگ سسٹم خریدے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق  تاریخ میں پہلی بارواٹرمانیٹرنگ سسٹم پنجاب میں متعارف کرایاجائے گا ۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں 15واٹر مانیٹرنگ سسٹم نصب کیے جائیں گے ، واٹر مانیٹرنگ سسٹم کے تحت انڈسٹریل شعبے کی مانیٹرنگ  کی جائے گی ، واٹر مانیٹرنگ سسٹم زیر زمین پانی، قدرتی وسائل، اور انڈسٹریل علاقوں کے پانیوں کی جانچ کرے گا جبکہ اس سے قبل محکمہ کے پاس پانی کی ٹیسٹنگ کا کوئی واضع نظام موجود نہیں، سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین کے مطابق واٹر مانیٹرنگ سسٹم پنجاب میں پانی کی جانچ کے ساتھ ساتھ آلودگی کو کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔