ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورکو صاف اور خوبصورت بنانےکیلئےبڑوں نےسرجوڑ لیے

لاہورکو صاف اور خوبصورت بنانےکیلئےبڑوں نےسرجوڑ لیے
کیپشن: lahore beautification
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہورکوصاف رکھنے اور خوبصورت بنانے کیلئے مختلف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا.

 تفصیلات کےمطابق  ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا  جس میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد،سینیٹر اعجاز چودھری ،صوبائی وزیرہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں،صوبائی وزیرسکول ایجوکیشن ڈاکٹرمرادراس،کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمدعثمان یونس،سی ای او لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ایم ڈی واسا،ایم ڈی پی ایچ اے ودیگرافسران نے شرکت کی، ایم ڈی واسا،سی ای اوویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورایم ڈی پی ایچ اے نے لاہورکوصاف رکھنے اور خوبصورت بنانے سے متعلق روڈمیپ کی تفصیلات پیش کیں۔

کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نےوزیرصحت کو لاہورکو مزیدصاف اور خوبصورت بنانے کیلئے سفارشات پیش کیں،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کےوژن کےمطابق لاہورکو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، پی ایچ اے مستقبل قریب میں شہرمیں 5لاکھ درخت لگائے گی، شہر میں ریلوے کی زمین پر کوآرڈی نیشن کرکے پلانٹیشن کرینگے اس حوالے سے پی ایچ اے لاہور میں 5لاکھ درخت لگانے کا روڈ میپ پیرتک پیش کرے گی، واسانے مون سون بارشوں کے دوران لاہورکی سڑکوں پر نکاس آب کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی ہے،

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھاکہ شہر میں سیوریج کا نظام بہترکرنے کیلئے تین بڑے منصوبوں کو جلدمکمل کیاجائےگاجس میں شہر کی ڈرینزکومسلسل صاف کیاجارہاہے، شہر کے باسیوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد  کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےلاہورشہرکے مسائل حل کرنے کیلئے وافرفنڈزکی منظوری دے دی جبکہ لاہورمیں واسا کے تین بڑے منصوبے مکمل ہونے کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑاہونے کاتصوربھی نہیں کیاجاسکے گا جس میں واساکے تین بڑے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی خطیررقم خرچ کی جارہی ہے

دوسری جانب ایل ڈی اے کو شہرکے مختلف اہم مقامات سے فورا ملبہ اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور پارکس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہرمیں بچوں کیلئے زیادہ سے زیادہ پلے ایریاز بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور شہرکی صفائی کے حوالہ سے خدمت ایپ پرآنے والی تمام شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیاجارہاہے، شہر کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں کلین اینڈ گرین مہم کا بھی آغاز کیا جارہا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ لاہورکوہرصورت صاف اور خوبصورت دیکھناچاہتے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے لاہوریوں سے اپنے خوبصورت شہرکوصاف ستھراء رکھنے کی اپیل بھی کی.