ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹرک پر شیشہ پینا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

سٹرک پر شیشہ پینا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)پی آئی اے روڈ پر سرعام شیشہ پینا اور دوسرے کو چیلنج کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا ،ستوکتلہ پولیس نے ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق شارع عام پر شیشہ سموکنگ کا چیلنج دینے والا ملزم ستوکتلہ پولیس نے گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم ذیشان نے شیشہ سموکنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں جس پر پولیس نے ملزم ذیشان کو گرفتار کرکے اسکے خلاف شیشہ سموکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری جانب لاہور میں افیون، گانجا ، گٹکا، بھنگ ،ہیروئن سمیت دیگر متعدد نشوں کی فروخت اور منشیات نوشی عروج پرپہنچ چکی ہے جس کے باعث نوجوان نسل تبا ہی کانشانہ بن رہی ہے، پولیس کی جانب سے ایسے عںاصر کے خلاف کارروائیاں جارہی ہیں مگر قانون کے کچھ ایسے محافظ جو وردی  اور عہدے کا تقدس پامال کررہے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں نشے کی لت تعلیمی اداروں میں بھی پہنچ چکی ہے، علاوہ ازیں پولیس حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ ماتحت عملہ صرف افسران بالا کو زبانی جمع خرچ کی ہی نوید سنانے میں مصروف ہے ۔

پوش علاقوں سمیت دیگر جگہوں پر منشیات فروشی عام ہے اور منشیات فروش گلیوں میں عام دیکھے جاسکتے ہیں جنہیں پولیس کی مبینہ ر سرپرستی حاصل ہے ۔بوٹی ،بھنگ سے شروع ہونے والے نشہ کی تان شیشے جیسے جدید ترین منشیات نوشی پر آکر رکتی ہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer