ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے، انجام گلستان کیا ہوگا ؟

جاتے جاتے صرف ادارے کے لئے دعا کر سکتا ہوں ، چیف جسٹس محمد قاسم خان

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان
کیپشن: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا ریٹائرمنٹ سے قبل آخری ورکنگ ڈے۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔ آخری کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس محمد قاسم نے عدالت میں سب کا شکریہ ادا کیا۔ 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے آخری کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ پازیٹیو رپورٹنگ کی، وکلا نے بھی چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔ چیف جسٹس نے شعر پڑھا کہ ،،ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہوگا،، انہوں نے کہ بہادر خان نے یہ مصرع پارلیمنٹ میں آخری روز پڑھا تھا اور کہا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تحفظ دیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

جسٹس محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے آئی جی اور حکومت یہ سمجھتی ہے کہ میرے جانے سے قانون بدل جائے گا، جو بھی جج آئیں گے وہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے، خدا نخواستہ اس کیس میں کسی کی جیت نہیں ہے، ایسے کیسز میں قانون طے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج صرف اس ادارے کے لیے دعا کر سکتا ہوں جہاں سے مجھے عزت ملی، بظاہر میرا لہجہ بلند تھا لیکن ہمیشہ داد رسی کی کوشش کی۔ آج آئی جی پنجاب کی طرف سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مخالف فریق کے التوا کی کوشش کے باوجود آپ بڑِے تحمل سے اس کیس میں پیش ہوتے رہے۔