ملک اشرف:کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظربند ی میں توسیع کے لئے حکومتی ریفرنس خارج، لاہورہائی کورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع کی استدعا خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کا نظر ثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع کی استدعا خارج کردی جبکہ ان کے دو ساتھیوں عثمان اور وزیر علی کی نظربندی میں توسیع کا حکومتی ریفرنس بھی خارج کردیا گیا۔ حافظ سعد رضوی کی 90 روزہ نظربندی ختم ہونے سے قبل انہیں صوبائی ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔ نظر ثانی بورڈ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل تھا۔ پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ سعد رضوی کو رہائی کیلئے اپنے خلاف درج تمام مقدمات میں ضمانتوں کیلئے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنا پڑے گا۔