بجٹ کے ثمرات آنا شروع، گاڑیاں سستی ہوگئیں

2 Jul, 2021 | 01:59 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) وفاقی بجٹ کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کم ہونے سے گاڑیاں سستی ہوگئیں، ہنڈا نے گاڑیوں کی قیمتیں 1 لاکھ 10 ہزار سے 1 لاکھ 40 ہزار تک سستی کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا اٹلس پاکستان نے مختلف گاڑیوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، گاڑیوں کی قیمتوں میں 1 لاکھ سے 1 لاکھ چالیس ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے، ہنڈا سوک آر ایس ٹربو کی قیمت میں 1 لاکھ 40 ہزار روپے کی کمی کی گئی، جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 45 لاکھ 59 ہزار روپے کر دی گئی ہے، ہنڈا سوک وی ٹی ایس آر سی وی ٹی 1800 سی سی کی قیمت میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 38 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ ہنڈا سوک وی ٹی آئی سی وی ٹی 1 لاکھ 10 ہزار روپے کم ہوکر 37 لاکھ 29 ہزار روپے کی ہوگئی ہے،اسی طرح ہنڈا بی آر وی ایس سی وی ٹی آئی کی قیمت 1 لاکھ کمی کے بعد 33 لاکھ 79 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اٹلس ہنڈانے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،اٹلس ہنڈانے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 1400 سے5 ہزار روپے تک اضافہ کیا، ہنڈا سی ڈی 70 سی سی کی قیمت میں 1400 روپے اضافہ کے بعدہنڈا سی ڈی 70 سی سی85 ہزار900 روپے ہو گئی،سی ڈی ڈریم1400 اضافے کے بعد91ہزار 900 روپے کی ہو گئی، ہنڈا پرائڈر کی 2500 اضافے کے بعد نئی قیمت1 لاکھ20 ہزار مقرر ہوگئی۔

مزیدخبریں