ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودھ چور ہاتھی۔۔۔ ویڈیو وائرل

Elephant milk stealing video
کیپشن: Elephant milk stealing video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگل میں رہنے والے جانوروں میں ہاتھی کو اللہ تعالیٰ نے بے حد طاقتور بنایا اور بہت سی خصوصیات سے نوازا ہے، انٹرنیٹ پر اکثر ہاتھیوں کی غصّے، شرارت اور مزاح سے بھرپور ایسی دلچسپ ویڈیوز آتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوتے ہیں، ہاتھی کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شرارتی ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، اس ویڈیو میں ہاتھی بوتل میں بچ جانے والا دودھ چرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جسے دیکھ کر ٹوئٹر صارفین بہت ہی محظوظ ہوئے اور اس پر دلچسپ تبصرے کررہےہیں جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ کس طرح ہاتھی نے شرارتی انسانی بچے کی طرح کی حرکت کی۔ 

ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو ایکی کیوے نامی ہاتھی کی ہے جو کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے قریب واقع ایک جنگلی حیات کی بحالی کے لیے قائم شیلڈرک وائلڈ لائف ٹرسٹ میں موجود ہے جہاں ہاتھی کے یتیم بچوں کی ریسکیو کی جاتی ہے۔

واضح رہےکہ ہاتھی ایک دیو قامت ممالیہ جانور ہے اور جسامت کے لحاظ سے دیگر جانوروں سے بڑا ہے، ہاتھی صرف جسمانی اعتبار سے ہی ایک طاقت ور جانور نہیں بلکہ وہ ذہنی توانائی سے بھی مالا مال ہے،  ہاتھیوں میں یہاں تک صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ اپنی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے  زمین سے نمک تک تلاش کر سکتے ہیں۔  ہاتھی کی تین اقسام پائی جاتی ہیں افریقی بش ہاتھی،افریقی ہاتھی اور ایشائی ہاتھی۔ ہاتھی کی اوسط عمر ستر سال ہوتی ہے، مگر کچھ ہاتھی طویل عمر بھی پاتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer