وزیر تعلیم مراد راس کے احکامات کو نظر انداز کردیا گیا

2 Jul, 2021 | 11:53 AM

Arslan Sheikh

جنیدریاض: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمسانی کھوئی جوہر ٹاؤن میں موسم گرما کی چھٹیوں کے باوجود نصابی سرگرمیاں جاری،سکول ہیڈ شاہدہ خانم نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن میں واقعہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول سمسانی کھوئی میں نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سکول ہیڈشاہدہ خانم نےصوبائی وزیر تعلیم کےاحکامات ہوا میں اڑادیئے۔کمرے ہوا دارنہ ہونےپرطالبات سخت گرمی میں سکول آنے پرمجبور ہیں جبکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنےپروالدین بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول ہیڈ نے اساتذہ کو 3 بجے تک سکول میں رکنےکا پابند کردیا ہے۔ دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا بغیر اجازت سکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے۔ پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ کے ساتھ سرکاری سکولوں میں بھی نہم و دہم جماعت کو صبح بو بجے تک لگایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق نیا فیصلہ جاری کیا گیا تھا کہ موسم گرما کی چھٹیوں کا اطلاق صرف سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا،  پنجاب بھر کے پرائیوٹ سکولز کو تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت ہوگی، نجی تعلیمی ادارے اپنی مرضی سے سکولز بند کرنے یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔

 پنجاب کے تمام سرکاری سکول جن کی تعداد 48 ہزار ہے ان کو یکم جولائی سے بند کر دیا گیا ہےاور دوبارہ 2 اگست کو تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے پر والدین کا بھی دباؤتھا کہ گرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لہذا چھٹیاں دی جائیں،پبلک سکولوں کو ایک ماہ کی چھٹیاں دی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں