ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی نیوز نیٹ ورک لاہور ویئرز ماسک کیمپین کا آفیشل پارٹنر بن گیا

Lahore Wears Mask Campaign
کیپشن: Lahore Wears Mask Campaign
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دیو سماج روڈ (عثمان علیم) سٹی نیوز نیٹ ورک لاہور ویئرز ماسک کیمپین کا آفیشل پارٹنر بن گیا، کمشنر آفس اور سٹی نیوز نیٹ ورک کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کمشنر آفس میں ہوئی، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور گروپ ایڈیٹر سٹی 42 نوید چودھری نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر شہر میں کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے شروع کی گئی کیمپین لاہور ویئرز ماسک میں سٹی نیوز نیٹ ورک کا بھی اہم کردار ہے، کمشنر لاہور ڈویژن اور سٹی نیوزنیٹ ورک نے ایک ایم او یو پر دستخط کیے، کیمپین کو کامیاب بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کا اظہار کیا۔

 کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ سٹی42 لاہور کا سب سے بڑا چینل ہے جس کی مدد سے اس کیمپین کو یقینی طور پر کامیاب بنایا جاسکتا ہے، مہم کے تحت 16علاقے جہاں شہری ماسک کا استعمال کم کرتے ہیں یا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے وہاں پاکستان پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر ماسک پہنچائے جائیں گے جبکہ گروپ ایڈیٹر سٹی نیوز نیٹ ورک نوید چودھری کا کہنا ہے کہ سٹی نیوز نیٹ ورک ہمیشہ لاہوریوں کی آواز بنا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس کیمپین کیلئے بھی سٹی فورٹی ٹو پر شہریوں کیلئے آگاہی میسجز چلائے جائیں گے، تمام سرگرمیوں کو نشر کر کے عوام کو آگاہی دی جائے گی، کیمپین کے تحت ایک کروڑ 80 لاکھ واش ایبل ماسک لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے۔