حریم شاہ کا شادی سے متعلق ایک اور بڑا انکشاف

2 Jul, 2021 | 09:56 AM

Sughra Afzal

ڈیفنس (سٹی42 نیوز) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی، شوہر نے شادی کیلئے خود پروپوز کیا۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ ان دنوں مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے کیے گئے شادی کے دعوے کے بعد خبروں میں ہیں۔ نجی ٹی وی سے شوہر سے متعلق مختلف شخصیات کا نام جوڑے جانے کے سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے کی گئی شادی کے اعتراف کے بعد میں نے مداحوں سے کچھ روز تک شوہر کی شناخت مخفی رکھنے کے لیے گزارش کی تھی لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا سمیت کئی میڈیا ہاؤسز نے میرا نام مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ جوڑ دیا، یہ تمام ویڈیوز خبریں بالکل بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں جو نامناسب ہیں۔ فی الوقت میں نے کسی بھی شخصیت کو اپنا شوہر کہنے کے حوالے سے کوئی نام نہیں لیا، میں نے صرف شوہر کی پارٹی کے حوالے سے اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ اعلانیہ بتاؤں گی کہ شوہر کا نام کیا ہے۔

ترکی کے دورے سے متعلق حریم نے کو بتایا کہ الحمد للہ شوہر کے ساتھ جلد ترکی جارہی ہوں، اس دوران ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ شادی والدین کی شرکت کے بغیر اور مسنون طریقے سے ہوئی، چونکہ والدین میرے میڈیا میں آنے کے خلاف تھے لہٰذا انہوں نے شادی میں بھی شرکت نہیں کی۔

 عروسی لباس سے متعلق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں شادی کے روز روایتی دلہن نہیں بنی تھی اور نہ ہی میں نے شادی کی کوئی تصویر اب تک سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، نہ ہی کسی برائیڈل شوٹ کا تعلق میری شادی سے ہے۔

مزیدخبریں