سٹی 42:کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ خبر دینے والا خود خبر بن جاتا ہے،ایسا ہی کچھ ایک خاتون رپورٹر کے ساتھ ہوا ہے،براہ راست خبر دینے والی خاتون رپورٹر کو لوٹ لیا گیا۔
میل آن لائن کے مطابق امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹر برونا میسیڈو نامی یہ خاتون رپورٹر گزشتہ ہفتے کے روز براہ راست رپورٹنگ کر رہی تھی کہ ایک آدمی آیا اور اس پر چاقو تان کر موبائل فون اس کے حوالے کرنے کو کہہ دیا۔ اس لائیو بلیٹن میں دو رپورٹرز لائیو تھیں۔ دوسری رپورٹر رپورٹ کر رہی تھی جبکہ برونا کیمرے پر خاموش کھڑی تھی تاہم اس کی ویڈیو سکرین پر ٹیلی کاسٹ ہو رہی تھی۔
A #CNN reporter was mugged Saturday morning (27), during a live appearance on the station's news. Journalist Bruna Macedo was covering the rain in the city of São Paulo, in the Ponte das Bandeiras region, when she was surprised by a robber 1⃣ pic.twitter.com/06ZN91nLcp
— هشام بكر (@HishamBaker3) June 28, 2020
رپورٹ کے مطابق لائیو ڈکیتی کا یہ منظر لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔ برونا ساﺅ پاﺅلو میں دریائے بیندراس کے ایک پل پر کھڑی ہوتی ہے اور شدید بارشوں کے باعث اس میں پانی کی سطح بلند ہونے کے متعلق رپورٹ کر رہی ہوتی ہے۔ اس کے پاس دو موبائل فونز ہوتے ہیں جو ڈاکو لے کر چلا جاتا ہے۔ اس ڈاکو کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک بے گھر اور غریب آدمی تھا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ گرفتار ہو اہے یا نہیں۔
یاد رہے لاہور میں نجی چینل کی رپورٹر دوران رپورٹنگ سٹیج سے گر گئیں تھی ،روس میں ایک فٹبال میچ کے دوران رپورٹنگ کرنیوالی خاتون رپورٹر کے ساتھ بھی دلچسپ واقعہ پیش آیا تھا۔اسی طرح جنگوں کی رپورٹنگ کرنیوالے رپورٹرز تو جان تک گنوا بیٹھتے ہیں۔