ڈینگی لاروا کی افزائش آؤٹ آف کنٹرول، 124 مقامات سے لاروا کی تصدیق

2 Jul, 2020 | 04:07 PM

Shazia Bashir

عثمان علیم: شہر میں ڈینگی لاروا کی افزائش آؤٹ آف کنٹرول، کینٹ اور عزیز بھٹی زون کے 124 مقامات سے ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی تمام زونز میں ڈینگی سرولنس کو تیز کرنے اور لاروا کی تصدیق پر فوری تلفی یقینی بنانے کے احکامات۔

      

کورونا  وائرس کے بعد شہر میں ڈینگی بھی بے قابو ہو گیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ چھ روز میں عزیز بھٹی زون سے 100 ان ڈور جبکہ ایک آؤٹ ڈور ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی۔

 اسی طرح کینٹ زون میں 21 انڈور جبکہ دو آؤٹ ڈور ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی۔

مجموعی طور پر دونوں زونز سے 124 مقامات پر ڈینگی لاروا کی تصدیق کی گئی، ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے ڈینگی لاروا  کی تصدیق پر ڈینگی ٹیموں کو تمام زونز میں سرولنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایات  کر دی ہے ۔  تمام ڈینگی افسران کو زیر التوا ڈی وی آرز بھی فوری مکمل کرنے کی ہدایات، ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا کہ جہاں سے ڈینگی لاروا کی تصدیق ہو رہی ہے وہاں رہائشیوں کی سکریننگ۔  لاروا کی تلفی اور ڈینگی سپرے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 ا سے قبل   ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کا کہنا  تھا کہ ڈینگی مچھر کا لاروا بارشوں کی وجہ سے نکل رہا ہے، ٹیمیں متحرک ہیں اور لاروے کو تلف کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔  انسداد ڈینگی ٹیمیں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہیں اور  ورکرز ماسک و گلوز پہن کر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی انتظام نہیں کیا اور  نہ ہی کسی علاقے میں ابھی تک اسپرے کیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں