ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالا گرفتار

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فخر امام: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش نوجوان کو مہنگی پڑ گئی ، شادباغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

 
سوشل میڈیا پرمنفرد نظر آنے کیلئے آج کل نوجوان عجیب و غریب حرکتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔یہ نوجوان اسی شوق کی تسکین میں بعض اوقات غیرقانونی اقدامات بھی کربیٹھتے ہیں، جس کا خمیازہ بھی اِنہیں ہی بھگتنا پڑتا ہے۔ایک نوجوان نور نے اسلحہ لہراتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اَپ لوڈ کی ہی تھی کہ شاد باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اُسےگرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس مقدمہ درج کرکے مزیدقانونی کارروائی کررہی ہے۔

دوسری جانب حکومت کی طرف سے نافذجزوی لاک ڈاؤن پرعملدرآمدیقینی بنانےکیلئےماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس اور آرمی کا شہرمیں مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید نے فلیگ مارچ کی قیادت کی، فلیگ مارچ ماڈل ٹاؤن سے شروع ہو کر کلمہ چوک،فیروز پور روڈ،قرطبہ چوک اور جیل روڈ سےمین بلیوارڈ،لبرٹی اور کلمہ چوک سے ہوتا ہوا واپس ماڈل ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی او گلبرگ،گارڈن ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن سمیت ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈولفن سکواڈ،پولیس رسپانس یونٹ سمیت ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے بھی فلیگ مارچ میں حصہ لیا،، فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer