کمسن بچی کیساتھ زیادتی، متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں

2 Jul, 2019 | 09:52 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) بیگم کوٹ کے علاقے میں 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم تو پولیس نے گرفتار کر لیا مگر پولیس کی جانب سے متاثرہ خاندان پر صلح کیلئے دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے، متاثرہ خاندان نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔

بیگم کوٹ کے رہائشی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مگر اب پولیس کی جانب سے ان پر صلح کیلئے دباؤ ڈالا جارہا اور نامعلوم افراد انھیں فون کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور اب ان کا مالک مکان بھی انھیں گھر سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان پر دباؤ ڈالنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں