بجٹ میں ٹیکسز کیخلاف تاجر تنظیموں کا پارہ ہائی

2 Jul, 2019 | 09:12 PM

Shazia Bashir

سٹی42: بجٹ میں ظالمانہ اورغیرمنصفانہ ٹیکسز کیخلاف تاجر تنظیموں کا پارہ ہائی ہوگیا، صوبائی دارالحکومت میں تاجر تنظیموں کے اجلاس اور نیوز کانفرنسز کی پاکستان ٹریڈرز الائنس، آل پاکستان موبائل فون ایسوسی ایشن، انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے ٹیکسز کم نہ کرنے کی صورت میں سڑکوں پر آنے اور ہڑتالوں کی دھمکیاں دیدیں۔

بجٹ میں غیر منصفانہ ٹیکسز کیخلاف تاجر تنظیموں کا پارہ چڑھ گیا، آل پاکستان موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر بابر محمود نے تاجران کے ہمراہ ہال روڈ پر نیوز کانفرنس کی اور لاکھوں فونز کی بندش اور بھاری بھرکم ظالمانہ ٹیکسز لگانے پر تبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ دوسری جانب پاکستان ٹریڈر الائنس کے مرکزی عہدیداران نے پانچ جولائی کوتاجر بچائو کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا، مرکزی صدور محمد علی میاں اور ناصر حمید خان سمیت درجنوں تاجر رہنمائوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تاجر رہنماوں نے کہا کہ حکومت نے ظالمانہ اور بھاری ٹیکسز لگا کر خود ہی صنعت وتجارت کا پہیہ روک دیا اگر حکومت نے بزنس کمیونٹی کے جائز مطالبات نہ مانے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ انجمن تاجران نعیم میر گروپ، پاکستان ٹریدرز الائنس، آل پاکستان موبائل فون ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے مطالبات منظور نہ ہونے کیصورت میں مشترکہ احتجاج کا عندیہ بھی دیا ہے۔

مزیدخبریں