’’موجودہ حکومت غیرجمہوری ہتھکنڈوں کا استعمال کررہی ہے‘‘

2 Jul, 2019 | 08:29 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کہتے ہیں سندھ حکومت گرانے کے خواب دیکھے جارہے ہیں، پیٹریاٹ کا سکرپٹ لکھا جارہا ہے، رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن ریڈ لائن کراس کی تو سمجھوتا نہیں کریں گے۔

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت غیرجمہوری ہتھکنڈوں کا استعمال کررہی ہے، بولے پنجاب کے لیگی اراکین کی وزیر اعظم سے ملاقاتیں کروانا اور وفاقی وزیر کی جانب سے سندھ حکومت گرانے کی باتیں کرنا پیٹریاٹ ٹو کا سکرپٹ لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارک لین کیس میں آصف زرداری کی گرفتاری اور بلاول بھٹو کو بے وجہ ملوث کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کو مذاق قرار دے دیا۔

 رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں اپوزیشن کا ساتھ دیکر چئیرمین سینیٹ لگوایا اب بھی اپوزیشن کیساتھ ہی کھڑی ہے، بولے آصف زرداری کا انٹرویو نہ چلانا بدترین آمریت کی یاد دلاتا ہے۔    

مزیدخبریں