ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اخبارات اور چھپائی والے کاغذات میں اشیائے خورونوش کو لپیٹنا کینسر کا باعث

اخبارات اور چھپائی والے کاغذات میں اشیائے خورونوش کو لپیٹنا کینسر کا باعث
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اخبارات اور چھپائی والے کاغذات میں اشیائے خورونوش کو لپیٹنا اور کھانا کینسر کا باعث بن سکتا ہے، فوڈ اتھارٹی نے عوامی آگاہی کیلئے ہدایتی دستاویزی فلم جاری کر دی ہے۔     

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ اتھارٹی ایکٹ دوہزار سیکشن ٹو بی کے تحت اخبارات اور دیگر چھپائی والے کاغذات کے کھانے پینے میں استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔  شہریوں کی مزید آگاہی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اخبارات اور چھپائی والے کاغذات میں اشیائے خورونوش کے استعمال سے ہونے والے نقصانات اور امراض سے متعلق آگاہی کیلئے دستاویزی ڈاکومنٹری جاری کردی ہے، ڈاکومنٹری میں پیغام دیا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 سیکشن 2 بی کے تحت اخبارات اور دیگر چھپائی والے کاغذات میں اشیائے خورونوش کو لپیٹنا ممنوع ہے۔

 کاغذی سیاہی چکنائی کے ساتھ مل کر کینسر کا باعث بنتی ہے، شہری اخبارات میں سموسے پکوڑے اور چپس کے استعمال سے گریز کریں اور متعلقہ انڈسٹری بھی کھانے پینے میں صرف فوڈ گریڈ پیکنگ مٹیریل استعمال کرے۔

Shazia Bashir

Content Writer