اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کیخلاف ایل ڈبلیو ایم سی سینٹری ورکرز کی ہڑتال کی دھمکی

2 Jul, 2019 | 07:19 PM

Shazia Bashir

سٹی42: اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ کے رویئے سے نالاں ہوکر ایل ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ورکرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی،

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ اے سی رائے ونڈ کا ورکرز اور افسران سے نازیبا الفاظ کا استمعال کئے، ورکرز کو کام سے روک کر کوڑے کی تصاویر بنا کر اعلی حکام کو جھوٹی رپورٹ ارسال کرنا روزانہ کا معمول بن گیا ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہی کہ جھاڑو کش مزدور یونین اور فرینڈز ورکرز یونین کی جانب سے ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے اے سی رائے ونڈ کے روئیے کے باعث اداروں میں تصادم کا خدشہ ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ورکرز کی حاضری کے اوقات سے قبل کوڑے کی تصاویر بنا کر اعلی حکام کو ارسال کرتے ہیں۔

80فیصد ورکرز فیلڈ میں موجود ہوتے ہیں اور صرف حاضر ورکرز کو تنخواہ دی جاتی ہے جبکہ غیر حاضر ورکرز کی تنخواہ نہیں جاری کی جاتی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک کا واحد ادارہ ہے جو روزانہ کی بنیاد پر 90 فیصد سے زائد سالڈ ویسٹ اکٹھا کر کے ڈمپ سائٹ تک منتقل کرتی ہے، ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے ایسے حالات میں ملازمین کی تذلیل قبول نہیں۔

مزیدخبریں