سٹی42: پنجاب میں پائیدار ترقی کےاہداف مکمل کرنے کے لیےصوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منصوبے کی توسیع میں ترامیم کرکے40 کروڑ روپےکے فنڈز کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اقوام متحدہ کےاشتراک سے پنجاب پائیدار ترقی کےاہداف کے نام سے پروگرام دوہزار پندرہ میں شروع کیا جولوگل گورنمنٹ اور ضلعی انتظامی امور کی بہتری کے لیے بطور یونٹ کام سرانجام دے رہا ہے۔ پروگرام کو مزید دو سال کی توسیع کے لیے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پائیدار ترقی کےاہداف کی منظوری دے دی، پروگرام کے لیے 40 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب حبیب الرحمن گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نےشرکت کی۔