سٹی42: پنجاب ووکیشنل ٹیکنیکل کونسل کے کنٹریکٹ ملازمین کا برطرفی کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں نوکری پر بحال کرکے مستقل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق کلب چوک کے سامنے پنجاب بھر سے آئے ووکیشنل ٹریننگ اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے، اس موقع پرمظاہرین نے حکومت اور محکمہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 1500 کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا جس سے اساتذہ بے روز گار ہو گئے، ایک سال گزرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں نوکری پر بحال کر کے مستقل کیا جائے جبکہ ان کے بقایا جات ادا کرنے کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے،جب تک ہمیں نوکری پر بحال نہیں کیا جاتا ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔