( قذافی بٹ ) بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری، اراکین اسمبلی کو ترجیحی بنیادوں پر علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے فنڈز کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
تبدیلی سرکار نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اراکین اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ گلی محلے کی سطح پر کارکنوں کو عوامی رابطہ مہم چلانے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اراکین اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔ اس کے لیے انہیں درکار فنڈز مہیا کیے جائیں گے، اراکین اسمبلی حلقوں میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔