لیسکو کا افسران کےاثاثہ جات کی خفیہ چھان بین کا فیصلہ

2 Jul, 2019 | 03:43 PM

Sughra Afzal

(شاہد ندیم سپرا)احتساب احتساب کے نعروں میں لیسکو افسران کیلئے بھی بری خبر ، لیسکو کا  افسران کےاثاثہ جات کی خفیہ چھان بین کرنے کا فیصلہ، کمیٹی بنا کر اثاثہ جات کے ساتھ ساتھ انکم اور اخراجات کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

لیسکوچیف مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پرتحقیقاتی کمیٹی بنائی جائیگی، معمول کے مطابق افسران کو ترقی دینے سے قبل اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی جاتی ہیں، تاہم اثاثہ جات چھپانےکی اطلاعات پر اعلیٰ سطح پرتحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ افسران کی رہائش گاہوں اور لائف سٹینڈرڈ کی تفصیلات جمع کی جائیں گی، حکومت نے بھی سرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں، دوسری جانب لیسکو افسران کیخلاف زیرالتواء انکوائریز کی بھی چھان بین کی جائے گی۔

مزیدخبریں