وزیر اعلیٰ پنجاب 20 سے زائد منصوبوں کا افتتاح کریں گے

2 Jul, 2019 | 01:10 PM

Sughra Afzal

 (علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سابق دور حکومت کے  20 سے زائد منصوبوں کاافتتاح کریں گے۔

ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی محکموں سے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے والے منصوبوں کی فہرست طلب کی تھی، جس پر اب تک 188 منصوبوں کی فہرست ایوان وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی ہے، ان میں سابق دور حکومت میں شروع ہونے والے 20 سے زائد منصوبے بھی شامل ہیں، جبکہ پنجاب میں 168 منصوبوں کی فہرست گراؤنڈ بریکنگ کیلئے تیار کی گئی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا افتتاح کرینگے، سنگ بنیاد کیلئے سپورٹس سکول نشتر پارک، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ہاسٹل کا منصوبہ شامل ہے، سروسز ہسپتال میں میڈیکل کے طلبا کے ہاسٹل کے قیام، چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، جناح ہسپتال میں میڈیکل ٹاور، میوہسپتال میں نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کی توسیع بھی فہرست میں شامل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ، ایم پی اے ہاسٹل، زیرو انرجی بلڈنگ، پیپل ہاؤس کی کنسٹرکشن کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزیدخبریں