تبدیلی سرکار نے فنکاروں کو بھی نہ بخشا

2 Jul, 2019 | 12:53 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) فنکاروں کو آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈز دینے کا منصوبہ التواء کا شکار ہوگیا، 6 ماہ گزر گئے چھ ہزار سے زائد فارمز اکٹھے ہوگئے لیکن کارڈز تاحال نہ بن سکے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے فنکاروں کیلئے آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈز دینے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد 6 ہزار سے زائد فنکاروں، تکنیک کاروں، مصنفین، سازندوں، مصوروں اور ہنر مندوں کے فارمز آرٹ کونسلز میں جمع ہوئے۔ 6 ماہ گزر جانے کے بعد بھی نا تو کارڈز بنا اور نہ ہی پراجیکٹ کے حوالے سے کوئی عملی اقدامات ہوئے ہیں۔

دوسری جانب فنکاروں کے وظیفے بھی بند کردیئے گئے ہیں جبکہ مستحق فنکاروں کو جو معاوضے دیئے جاتے تھے اس کی رقم بھی واپس محکمہ خزانہ میں چلی گئی ہے۔

مزیدخبریں