تحریک انصاف ایک ناتجربہ کار جماعت ہے: احسن اقبال

2 Jul, 2018 | 10:48 PM

عطاءسبحانی

ملک اشرف: سباق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک ناتجربہ کار جماعت ہے جس نے خیبر پختونخواہ کا بیڑہ غرق کر دیا اگر وہ حکومت میں آئی تو ن لیگ کے دور میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری ختم ہو جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لوگ محسوس کررہے ہیں کہ ن لیگ ملک میں تبدیلی لائی ہے پہلے جہاں بیس بائیس گھنٹے بجلی جاتی تھی اب وہاں بیس بائیس گھنٹے بجلی آتی ہے احسن اقبال نے کہا کہ انتخابی مہم میں تشدد کا عمل قابلِ مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پچھلے الیکشنز میں مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری 

ہمیں تشدد پر مبنی تقاریر نہیں کرنی چاہئیںے جس ملک میں ہر روز خودکش بمبار پھٹتے تھے وہاں آج امن آچکا ہےجہاں کوئی سرمایہ لانے کےلیے تیار نہیں تھا آج 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ کراچی جسے بدامنی کا مرکز سمجھا جاتا تھا وہاں آج امن آچکا ہے بلوچستان جہاں قومی پرچم لہرانا جرم تھا آج وہ قومی دھارے میں شامل ہوچکا ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:این اے133، پٹھان برادری کا جرگہ میں ملک پرویز کی حمایت کا اعلان 

مسلم لیگ نے پانچ سالوں میں خطرناک ترین ملک سے تبدیل کر کہ اگر کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ختم ہوجائے گی پاکستان کو پچھلے پانچ سالوں میں اندیھروں سے اجالے میں لے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس تجربہ نہیں ہے۔

خیبرپختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا ہےہر جماعت کی کارگردی دیکھنی ہے تو اس کے شہر میں ایک دن گزار کر دیکھیں۔

مزیدخبریں