وقارگھمن:این اے133 میں مسلم لیگ کے لیے خوشخبری، پٹھان برادری نے جرگہ میں ملک پرویز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ جرگہ میں اعلان کیا گیا کہ لاہور میں 5ہزار سے زائد پٹھان ن لیگ کو ووٹ دینگے۔
خان کالونی میں ہونیوالے پٹھان برادری کے جرگہ میں شیرگل خان، منگل خان، یوسف خان، حاجی بہادر، سلیم خان، حاجی رازق، امیرگل خان، سیدرحمان و دیگر عمائدین شریک ہوئے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:خواجہ سعد رفیق کی جانب سے انتخابی مہم پر پیسے لگانے کی ہدایت
اس موقع پر پٹھان عمائدین نے چوہدری آصف خان کی زیرسرپرستی حمائت کا اعلان کیا۔خان برادری کا کہنا تھا کہ لاہور کی پٹھان برادری مسلم لیگ ن کو سپورٹ کریگی۔ این اے 133 میں ن لیگ کے امیدواروں کو سپورٹ کیا جائیگا۔