جناح ہسپتال کے آرتھوپیڈک آؤٹ ڈور بلاک کا افتتاح کردیا گیا

2 Jul, 2018 | 09:16 PM

رانا جبران

بسام سلطان: جناح ہسپتا ل کے آرتھوپیڈک آئوٹ ڈور بلاک کی تزئین وآرائش کے بعد افتتاح ، وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جواد ساجد نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبہ کیلئے بجٹ میں اضافہ کی ضرورت ہے۔

 سٹی 42 کے مطابق جناح ہسپتال میں ہڈی اور جوڑوں کےعلاج کیلئے تیار کئے گئے جدید سہولیات سے آراستہ آرتھو پیڈک ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ جہاں جدید آپریشن تھیٹرز اور ڈے کئیر سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہر لاہور پر بڑا خطرہ منڈلانے لگا

افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیرصحت پروفیسر جواد ساجد خان کا کہنا تھا کہ صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہیلتھ بجٹ بڑھانےکی ضرورت ہے۔

پڑھنا مت بھولئے:  حکومت پنجاب کی سرکاری محکموں پر مہربانیاں

ہیڈ آف آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ پروفیسرتحسین ریاض کا کہنا تھا کہ نیا بلاک جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ جہاں روزانہ تقریبا 300 کے قریب مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

مزیدخبریں