ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پچھلے الیکشنز میں مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری

پچھلے الیکشنز میں مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پچھلے الیکشنز میں مقدمات میں ملوث رہنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔سیاسی افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں ۔

آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے الیکشن سے پہلے غنڈہ عناصر اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے اسی حوالے سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک رات میں 6 سو سے زائدافرادکو حراست میں لیا گیا اور انسے الیکشن میں پر امن رہنے کے حوالےسے شورٹی بانڈ لیے گئے۔ ان افراد کی پشت پناہی کرنے والے سیاسی افراد کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ سیاسی افراد کے خلاف مقدمات درج کیا جائیں اگرانکی پشت پناہی ثابت ہو جائے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کا پیپکو کے احکامات ماننے سے انکار

پچھلے تین روزمیں لاہورسمیت پنجاب بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے 147 افراد کے خلاف ایف آرزدرج کی گئیں ہیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد الیکشن کو پرامن بنانا ہے۔