ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور پر بڑا خطرہ منڈلانے لگا

شہر لاہور پر بڑا خطرہ منڈلانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: پولیو کا خطرہ لاہور پر منڈلانے لگا، قومی ادارہ صحت نے شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔ راولپنڈی کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ آفس نے دونوں شہروں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

 سٹی 42 کے مطابق شہر لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جون میں سیوریج کے نمونے ٹیسٹ کیلئے قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے تھے۔ جن میں سے آوٹ فال روڈ کے سیوریج کے نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور میں ڈیڑھ برس بعد آوٹ فال روڈ سے سیوریج میں ایک مرتبہ پھر پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رائیونڈ، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچہ دم توڑ گیا

لاہور کے علاوہ راولپنڈی کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ جس کے بعد ڈی جی ہیلتھ آفس نے دونوں شہروں کیلئے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر خصوصی پولیو مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔