علی رامے: پنجاب میں 100ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے جاری، مالی اخراجات کی منظوری کے بعد فنڈز جاری کردیئے گئے۔
سٹی 42 کے مطابق صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی نے محکمہ خزانہ کو فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ 100 ارب روپے لاہور اور پنجاب میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ کے مطابق نئے کسی بھی منصوبے کو بجٹ میں شامل کیا گیا اور نہ جاری ہوں گے۔