پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

2 Jul, 2018 | 11:10 AM

وقار نیازی
Read more!

ملک اشرف:  پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافہ  لاہور ہائیکورٹ میں  چیلنج ، اضافہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں  پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کااختیارنہیں رکھتی، پٹرولیم  قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا،عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو  پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں کمی کا حکم دے۔

یاد رہے کہ نگران حکومت نے یکم جولائی کو  پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

مزیدخبریں