ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی بار صوبے میں ترقیاتی نظام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے خود کار بنا دیا گیا؛ مریم اورنگ زیب

 پہلی بار صوبے میں ترقیاتی نظام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے خود کار بنا دیا گیا؛ مریم اورنگ زیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:صوبہ پنجاب کی ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار میں نئی جدت آگئی ۔وزیراعلی مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پہلی بار صوبے میں ترقیاتی نظام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے خود کار بنا دیا گیا 

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سٹینڈنگ کمیٹی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئےکہاپنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا جہاں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور پیش رفت کا جائزہ یومیہ بنیادوں پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جا رہا ہے،پاکستان کے عظیم دوست چین کی مدد سے صوبہ پنجاب میں گورنسس سمیت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جائے گا،  وزیراعلی پنجاب روزانہ پورٹل کے ذریعے تمام ڈیٹا چیک کرتی ہیں،،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے عوامی منصوبوں کے لیے  844 ارب روپے کا پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے، ،وزیراعلی مریم نواز شریف سیاسی تفریق سے بالا تر ہو کر پورے صوبے میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں، پورے پنجاب میں صحت کے نظام کی تشکیل نو جاری ہے، بنیادی مراکز صحت، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے، ماحولیاتی بہتری کے ساتھ صنعتی اور زرعی ترقی کے ماڈل پر پہلی بار عمل ہو رہا ہے، پہلی بار زرعی مشینری رعایتی قیمت اور اقساط پر دی گئی، وزیراعلی مریم نواز شریف پورے صوبے اور تمام عوام کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہیں،ستھرا پنجاب سکیم کے تحت لاہور کی طرح صفائی کا نظام صوبے کے ہر ضلع میں لیجا رہے ہیں،تعلیم، آئی ٹی، نوجوانوں کی ہنرمندی، بچوں اور ماں کی صحت وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں نمایاں ہیں، پنجاب کے عوام کو اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت  اپنے گھروں کا مالک بنایا جا رہا ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، وہ چند ماہ میں پورا کر دکھایا ہے،سموگ کے مسئلے کو حل کرنے میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے متحرک اور ذمہ  دارانہ کردار ادا کیا، سموگ سے نجات، ماحولیاتی بہتری پاک کے لیے گزشتہ 9 ماہ سے پنجاب کے ہر شعبے میں اقدامات جاری ہیں، زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹوں کے آغاز، پلاسٹک بیگز کا خاتمہ، مونجی جلانے پر پابندی، زہریلے دھوئیں کے اخراج میں کمی جیسے اقدامات نے اہم کردار ادا کیا، 

چیئرمین شہباز علی کھوکھر کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی اور ترقی کا  بھرپور ترقیاتی عمل پر وزیر اعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔